کراچی ٬قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں٬ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سمیت 12افراد گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی اور کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت 12افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق علامہ احمد اقبال کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے علامہ احمد اقبال کی گرفتار کی مذمت کی گئی ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال٬ گلستان جوہر اور میٹروویل میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپے مار کار کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان میں قبضہ مافیا کا اہم رکن مٹھا خان اور انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مطلوب ملزمان بھی شامہل ہیں۔ ادھر پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :