درجہ حرارت میں زیادہ کمی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی سیزن 10دسمبر تک جا سکتا ہے‘ اسد عباس مگسی

ڈینگی سیزن کے خاتمہ تک ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں

پیر 7 نومبر 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹائون لاہورمیں TERCکے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹائون اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجوہ سیزن کی57ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

نشترٹائون ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی کے ہفتہ میں 2مرتبہ اجلاس سے کا فی مثبت نتائج نظر آرہے ہیں۔ اس میٹنگ میںایم این اے وحید عالم خان٬ڈاکٹر خالد اقبال ڈی ڈی او ہیلتھ٬ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ٬بشیر احمد خان PSTایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ٬معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ٬تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ٬عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا٬ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ٬سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ٬مبشر شاہ سپر وائزر LWMCِِ٬ جہانزیب خالد پی او PITBِخالد رشید ٹی او نشتر ٹائون٬محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹائون٬افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ٬عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ہفتہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا ۔ پورے لاہور میں اب تک ڈینگی کے 350مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کسی علاقہ میں کلسٹر نہیں ہے۔ میٹنگ کے اخلتتام پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹائون اسد عباس مگسی نے کہا کہ درجہ حرارت میں ذیادہ کمی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی سیزن 10دسمبر تک جا سکتا ہے۔بالغ مچھر کے خاتمہ کے لئے ٹارگٹ فوگنگ اور انڈور سپرے کرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ڈینگی سیزن کے خاتمہ تک ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :