ہائیکورٹ کا تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 7 نومبر 2016 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے ممبر رانا انتظار حسین عدالت پیش ہوئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رولز کے برعکس کئی وکلاء نے 3سے زائد ایڈوائزریا ں رکھی ہوئی ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت 3سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔جس پر فاضل عدالت نے 3سے زائد ایڈوائزیاں رکھنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ16دسمبر کو طلب کرلی۔