لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کے لیے جانیوالے خاندان کے سامان سے پستول کی گولیاں ٬میگزین برآمد

اے ایس ایف حکام نے ابتدائی تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر غلطی کی معافی مانگنے پر سفر کرنے کی اجازت دیدی

پیر 7 نومبر 2016 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے خاندان کے سامان سے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ٬ ابتدائی تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر گولیاں اور میگزین قبضے میں لے کر غلطی کی معافی مانگنے پر سفر کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے خاندان کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 5گولیاں اور میگزین برآمد کر لیں۔

گولیاں اور میگزین شیخوپورہ کے رہائشی مسافر فاروق اشرف اور اھلیہ شکیلہ فاروق کے سامان سے برآمد ہوئیں٬ ڈیوٹی عملے نے روانگی لانج کی پہلی سرچ مشین پر ہی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا٬ ابتدائی تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر اے ایس ایف حکام نے گولیاں اور میگزین قبضے میں لے کر شیخوپورہ کے رھائشی میاں بیوی فاروق اشرف اور شکیلہ فاروق کو غلطی کی معافی مانگنے پر سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :