ْایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کااہم ہنگامی اجلاس٬حکومت کو 14دن کا الٹی میٹم

پولیس کی بھتہ خوری ٬ سول ڈیفنس کی بدمعاشی اور مجسٹریٹ گردی ختم نہ ہوئی توخیبر سے کراچی تک گیس سپلائی ٬ ٹرانسپورٹ بند اور شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی ‘ چیئرمین عرفان کھوکھر

پیر 7 نومبر 2016 18:59

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے حکومت کو 14دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی بھتہ خوری ٬ سول ڈیفنس کی بدمعاشی اور مجسٹریٹ گردی ختم نہ ہوئی توخیبر سے کراچی تک گیس سپلائی ٬ ٹرانسپورٹ بند اور شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی ۔ یل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس پیر کو لاہورمیں ہوا جس میں تمام مرکزی و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت صدر میاں لیاقت نے کی۔ہنگامی بنیادوں پر پورے پاکستان کے اہم عہدیداران کا بلائے جانے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ جس کے بعد کا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت پاکستان کو 14دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی دوکانوں سے پولیس کی بھتہ خوری ٬ سول ڈیفینس کی بدمعاشی اور مجسٹریٹ گردی ختم نہ ہوئی اور غریب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و دوکانداروں کیخلاف حکومتی اداروں کا کریک ڈائون بند نہ ہوا تو14روز بعد بتاریخ 21نومبر 2016کو خیبر سے کراچی تک ایل پی جی گیس کی سپلائی بند کر دینگے٬ ملک بھر کی ایل پی جی دوکانیں بند ہونیکی وجہ سے سردیوں میں چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے جسکی ذمہ دارصرف اور صرف حکومت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری سلنڈر بنانے والے 400کارخانوں نے ایک بار پھر موت کے کھلونے بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ جان سے قیمتی کوئی چیز نہین ہے۔ سیفٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان نزید کاہلوں نے کہا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و دوکانداروں کا معاشی قتل ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے ایل پی جی پلانٹوں پر گیس مہیا کرنیوالے ایل پی جی ٹینکر٬ بائوزر کا پہیا جام کر دینگے۔

ایل پی جی انڈسٹری کیلئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو عوام تک سستی گیس پہنچانے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کیساتھ ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستا ن کی بھی 14روز بعد پہیہ جام ہٹرتال ہوگی۔ اور جب تک پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی دوکانداری بند نہیں ہوتی تب تک ایل پی جی ٹرانسپورٹ کا مکمل پہیہ جام رہے گا۔عوامی رکشہ یونین کے سابق چیئرمین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی مشکل گھڑی میں ہم ساتھ کھڑے ہیں حکومت نے مطالبات نہ مانے توملک بھر میں پہیہ جام کردینگے۔

متعلقہ عنوان :