پاراچنار کراخیلہ 3 کلو میٹر روڈ کاایک ماہ میں دو بار افتتاح

گورنر ایک ذمہ دار شخص ہیں٬ دوبارہ پرانے منصوبوں کے افتتاح کی بجائے نئے منصوبوں کا قیام عمل میں لائیں٬رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری

پیر 7 نومبر 2016 18:59

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاراچنار کراخیلہ 3 کلو میٹر روڈ کے ایک ماہ میں دو بار افتتاح٬گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے دورہ کرم ایجنسی کے موقع پر پاراچنار کراخیلہ روڈ کا دوبارہ افتتاح کیا تھاجبکہ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری بھی اس روڈ کا چند روز قبل افتتاح کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے اپنے فنڈز سے تعمیر کئے گئے 3 کلو میٹر پاراچنار کراخیلہ روڈ کا افتتاح کیا تھا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا نے 7 نومبر کو دوبارہ دورہ پاراچنار کے موقع پر اس روڈ کا افتتاح کردیا۔ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ایک ذمہ دار شخص ہیں وہ دوبارہ پرانے منصوبوں کے افتتاح کی بجائے نئے منصوبوں کا قیام عمل میں لائیں دوبارہ پرانے منصوبوں کا افتتاح نہ صرف کرم ایجنسی کے عوام کے ساتھ ذیادتی ہے بلکہ گورنر خیبر پختون خواہ کی بھی توہین ہی. بتایا جاتا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کرم ایجنسی میں موجود ہونے کے باوجود گورنر کے دورے کے موقع پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی کی وجہ بھی یہی بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :