کوئٹہ میں200 سو سے زائدفراریوںنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ٬یورپ میں بیٹھے نام نہاد آزادی کے علمبردار وں نے ہماری پوری نسل تباہ کردی جوکہ ناقابل معافی جرم ہے , ان لوگوں کا ایجنڈا بھائی کو بھائی سے لڑا نا ہے ٬ وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے خود میدان میں آنے کے بجائے معصوم شہریوں کو استعمال کررہے ہیں٬

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کاکوئٹہ میںفراریو ںکا ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں واپسی پرمنعقد تقریب سے خطاب

پیر 7 نومبر 2016 18:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پہاڑوں پر جانے والے فراری کمانڈرز کو ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں واپس شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ یورپ میں بیٹھے نام نہاد آزادی کے علمبردار وں نے ہماری پوری نسل تباہ کردی جوکہ ناقابل معافی جرم ہے ۔ باہر بیٹھے لوگوں کا ایجنڈاہے کہ بھائی کو بھائی سے لڑادو اور وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے خود میدان میں آنے کے بجائے معصوم شہریوں کو استعمال کررہے ہیں۔

مگر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر حالت میں پاکستان اور بلوچستان کے عوام کو امن دلانے اور وطن عزیز کے دفاع و سلامتی کیلئے ہر قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔یہ بات انہوں نے پیر کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں 200 سو سے زائد فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میںسے 75 فراری افغانستان سے آئے تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر معصوم لوگوں کو ہتھیار دیکر ریاست کے خلاف لڑارہے ہیں جبکہ خود یورپ کے محلات میں بیٹھ کر سکون کی زندگی گزار رہے ہیں مگر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کھیل مزید کھیلنے نہیں دینگے اور ہر حالت میں پاکستان و بلوچستان کی دفاع و تحفظ کیلئے ہر قربانی دیتے رہینگے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ کابل٬ قندھار ٬ سپین بولدک میں بیٹھے لوگ واپس آکر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں حکومت اور عسکری قیادت ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں سینے سے لگانے کیلئے تیار ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے پر فراریوں کو بلوچستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فراریوں کے فیصلے سے بلوچستان پر دورس اثرات مرتب ہونگے۔ ۔تقریب میں اختتام پر ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نقد رقوم دیتے گئے جبکہ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کرتے ہوئے طلباء و طالبات کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا نواب ثناء اللہ خان زہری نے 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ٬ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان٬ چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ ٬ صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ٬ سردار مصطفی خان ترین٬ نواب ایازخان جوگیزئی٬ شیخ جعفر خان مندوخیل ٬ میر مجیب الرحمان محمدحسنی٬ نواب محمد خان شاہوانی٬ ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ٬اراکین بلوچستان اسمبلی سردار صالح بھوتانی٬ مولوی معاذ اللہ ٬ میر عبدالقدوس بزنجو ٬ نصراللہ خان زیرے ٬ لیاقت آغا٬ میر عاصم کرد گیلو٬ حاجی اکبر آسکانی٬ طاہر محمود خان٬ وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی٬ عبیداللہ بابت٬ مرزا شمشاد ٬ علائوالدین کاکڑ٬ جمال شاہ کاکڑ٬ آغانواب شاہ٬ غازی خان پندرانی٬ صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر اکبر حریفال ٬ سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی٬ سیکرٹری کھیل و امور نوجوان عصمت اللہ خان کاکڑ٬ سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخ نواز مندوخیل٬ سیکرٹری ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق بلال جمالی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :