مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ’’ یورپی یونین ویک‘‘ کا آغاز ہوگیا
سیمینار‘ مباحثوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا٬ میڈیا کوآرڈینیٹر کشمیر کونسل یورپی یونین سردار صادق خان
پیر 7 نومبر 2016 18:50
(جاری ہے)
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کئی ماہ سے پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے٬ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور خواتین کی عصمتیں پامال کی جارہی ہیں۔
سردار صادق خان نے کہا کہ کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام سیمینار کا مقصد یورپی اداروں اور ایوانوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یورپی ممالک کے بھارت کے ساتھ اقتصادی مفادات وابستہ ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں کشمیر میں لوگوں پر بھارتی مظالم کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ کشمیری عوام بھی کوسوو‘ مشرقی تیمور اور سوڈان کے عوام کی طرح انسان ہیں٬ اسلئے یورپی یونین کو کشمیر کی صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خاص طور پر یورپی یونین کو کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے۔ سردار صادق خان نے کہا کہ کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام تقریبات کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے۔ اس بارے میں یورپی یونین میں سیمینار ہونگے اور توقع ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا دورہ برسلز کامیاب رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.