الخدمت فائونڈیشن کا ڈاکٹروں کے اعزازمیں عشائیہ

پیر 7 نومبر 2016 18:50

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) الخدمت فائونڈیشن کاڈاکٹرشاہدرفیق کے ساتھ ڈاکٹروں کے اعزازمیں عشائیہ دیاگیاجس میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیرحافظ طاہر مجید نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدرسیدناصرکاظمی نے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹرصاحبان کے اعزازمیں عشائیہ دیاجس میں معروف اسکالر ڈاکٹرشاہدرفیق ٬امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجید٬رائومسعودعلی خان ٬فرقان حفیظ نے شرکت کی حافظ طاہرمجیدنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی دادرسی خدمت کے جذبے کے بغیرممکن نہیں ٬خدمت خلق کاجذبہ مریضوں کے لیے راحت ہے اسلام نے ہمیں انسانیت کی جان بچانے کاحکم دیاہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویااس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اخلاقی تعلیم وتربیت کے ذریعے صحت کے شعبے میں دکھی انسانیت کی بہترخدمت کرسکتے ہیںمحکمہ صحت کواس سمت میں ترجیحی بنیادپر کام کرناچاہیے ڈاکٹر شاید رفیق نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیںان کاسلسلہ جاری رہنا چاہئے اور ہر شعبہ میں امانت ودیانت کی مثال بننے والی شخصیات کوسراہنامعاشرے کی خدمت ہے۔