حیدرآبادمیں پولیس کی مختلف کارروائیاں

پیر 7 نومبر 2016 18:50

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) حیدرآبادمیں پولیس کی کارروائیاں٬ تھانہ مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ و اسنیپ چیکنگ مخفی اطلاع پر ملت اسلامیہ کالونی میں چھاپہ مار کر ملزم گلفام ولد محمدحنیف قریشی کو ایک عدد پسٹل بمعہ میگزین و رائونڈ سمیت گرفتار کر لیا گیا٬ایک اور کارروائی کے دوران مارکیٹ پولیس نے لغاری اسٹریٹ کالی موری سے ایک منشیات فروش فیضان علی ولد محمد اشرف راجپوت سکنہ سرے گھاٹ کو 6 بوتل وہسکی شراب سمیت گرفتار کر لیاتھانہ فورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ باچہ خان چوک سے ملزم محمد علی ولد محمد اشرف میمن سکنہ فرید پلازہ کو 3بوتل وہسکی شراب سمیت گرفتار کر لیا تھانہ نسیم نگر پولیس نے مخفی اطلاع پر گوٹھ بچل شورولنک روڈ پر چھاپہ مار کر چوری چھپے منشیات فروخت کر نے والے ملزم امان اللہ ولد ہوت خان گوپانگ سکنہ نقاش ولاز قاسم آباد کو 200گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا٬تھانہ فورٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ رکشہ مارکیٹ گڈز ناکہ سے ملزم شیو لال ولد کیول منگھوانو سکنہ گوٹھ عبدالحمید میر پور خاص کو 30 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ پھلیلی پولیس نے میر فلیٹ اولڈ پاور ہاوس سے منشیات فروشوں نواز علی ولد ملوک فقیر منگنہار اور پرویز ولد حاجی بخش عمرانی کو 25 بوتل کچی شراب سمیت گرفتار کر لیا٬تھانہ سخی پیر پولیس نے سخی پیر روڈ سے ملزم حاکم علی ولد اسحاق بروہی سکنہ جامشورو 08 بوتل کچی شراب سمیت گرفتار٬تھانہ پبن پولیس کی ٹنڈو عالم مری میں کاروائی منشیات فروش عمران ولد جمال دین شیخ سکنہ لطیف آباد گرفتار 15 لیٹر کچی شراب برآمد٬تھانہ راہوکی پولیس کی حیدرآباد نیو سٹی میں کاروائی منشیات فروش علی مراد ولد میر محمد عالمانی کو 10لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :