گراں فروشی کے خلاف کریک ڈائون٬104 افراد گرفتار ٬دکانداروں کو جرمانے

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کرتے ہوئی750مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16دکانداروں کے چالان کیے جبکہ21,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے٬48افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر104افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی26افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔