لاہور٬آلودگی پھیلانے والی38فیکٹریاں سیل کر دی گئیں

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا محکمہ ماحولیات شہر بھرمیں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوںکے خلاف مو ثر کریک ڈا ئون جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے محکمہ ماحولیات نے شہر بھرمیں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوںکے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے اب تک 38فیکٹریوں کو سیل کر دیا ہے یہ کاروائی شمالی لاہور کے مختلف علاقوں میں کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مناسب انتظامات نہ ہونے پر 10 فیکٹریوں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔