عوامی سطح پر فیملی پلاننگ کے متعلق شعور پیدا ہو رہا ہے٬ ترجما ن بہبو د آبا دی

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) محکمہ بہبو د آبا دی کی کا و شو ں سے عوامی سطح پر فیملی پلاننگ کے متعلق شعور پیدا ہو رہا ہے٬ یہ با ت محکمہ بہبو د آبا دی کی ترجما ن نے بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی پاپولیشن پالیسی کی وجہ سے بہبود آبادی کے فیملی ہیلتھ کلینک اور ہیلتھ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ محکمہ کمٹیڈ این جی اوز ٬مذہبی سکالرزاور سول سوسائٹی کے اشتراک سے کام کر رہا ہے جس سے ادارے کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے ٬ انہوں نے بتا یا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو صحت کی بنیا دی سہولیات فراہم کر نے کے لیے موبائل سروس یونٹس کو فنگشنل کیا گیا ہے جو چلتا پھرتا ہسپتال ہونے کے ساتھ ساتھ مفت اور معیاری خدمات عام لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں -ترجمان نے بتایا کہ سوشل مو بلائز رز کو حتمی اہداف دیئے گئے ہیں انڈروئیڈ سسٹم کے تحت تمام بہبود آبادی کے کلینکس سینٹرز کے عملے کو مانیٹر کیا جا تاہے انہوں نے بتا یا کہ رائٹس سینٹرز میں باقاعدہ فیملی پلاننگ سروسز سے متعلق پیشہ وارانہ تربیت دی جاتی ہے٬انہوں نے بتا یا کہ ابھی شدت سے اس با ت کی ضرورت ہے کہ تعلیم ٬صحت اور پاپولیشن کے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے مل کر ب-ڑھتی ہوئی آبادی میں توازن پیدا کرنے کے لیے کا م کر یں ٬انہوں نے بتا یا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب اپنے وسا ئل کے مطا بق پورے جذبہ اور محنت سے اپنے فرا ئض انجام دے رہا ہے ۔