جہلم کی عدلیہ اور افسران کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

پیر 7 نومبر 2016 18:38

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے دوسرے روز جہلم کی عدلیہ اور افسران کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلاگیا۔ میچ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماہ رخ عزیز صاحبہ نے بطور مہمان حصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلعی عدلیہ جہلم کی جانب سے منعقدہ میچ کا مقصد سول افسران کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے اور لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات منانے کے لئے کھیلاگیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج ٹا لینوالہ کے پلے گرا$نڈ میں جوڈیشری الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رن کا ٹارگٹ دیا جبکہ لاء افسران مقررہ اوورز میں 87 رن بنا سکے۔ بعد آزاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماہ رخ عزیز صاحبہ نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :