حیدرآباد میں بھی دھند و کہر نے ڈھیرے ڈال دیئے

پیر 7 نومبر 2016 18:38

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) شدید دھند و کہر نے حیدرآباد میں بھی ڈھیرے ڈال دیئے ہیں۔ پیر کی صبح کہر و دھند کی وجہ سے پندرہ فٹ آگے کی شے دکھائی نہیں دے رہی تھی اورگاڑیاں لائٹس جلا کر چلنے پر مجبور تھیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ سے زیادہ91اور کم سے کم 19درجہ رہا جبکہ دوسری جانب بجلی طویل وقت کے لیے غائب ہو گئی اور حیسکو ریجن کے تمام ہی اضلاع بجلی کے تعطل کا شکار ہو گئے تاہم 6گھنٹہ بعد بتدریج بجلی کی بحالی شروع ہو سکی۔ حیدرآباد اور اندرونِ سندھ اسموگ کے بعد ڈاکٹرز نے کہر و دھند کے اثرات سے دمہ و سانس کے مرض میں مبتلا افراد کو احتیاط کو ہدایت کی ہے۔