حکومت نے سپریم کورٹ میں دستاویزات پیش نہ کرکے مقدمہ کوطول دیا۔سراج الحق
حکمرانوں کے رنگ زرد پڑگئے ہیں،حکومت کوعدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں،ہماراموقف”حساب سب کا ہو“یہی عوام کانعرہ ہے،ایک طبقہ اس آواز کودبانے کی کوشش کررہاہے۔امیرجماعت اسلامی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 18:17
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے رنگ زرد پڑگئے ہیں اور الفاظ بھی انکا ساتھ نہیں دے رہے،حکومت نے سپریم کورٹ میں حسب معمول مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا،حکومت کو عدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں۔جماعت اسلامی کا موقف کہ ”حساب سب کا ہو“یہی عوام کا نعرہ ہے،ایک طبقہ اس آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔
آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی ادارے نے پانامہ پیپرز پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں حسب معمول مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا ہے۔حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔(جاری ہے)
حکومت کو عدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے حوالے سے قانونی جنگ کی کامیابی چاہتے ہیں اور کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا موقف کہ ”حساب سب کا ہو“یہی عوام کا نعرہ ہے ۔حکمرانوں کے رنگ زرد پڑ گئے ہیں اور الفاظ بھی انکا ساتھ نہیں دے رہے۔سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر میکانزم بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم عدالت میں گئے ہیں۔آج کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہو چکا ہے اور ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی ادارے نے پانامہ پیپرز پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کے آٹھ ماہ ضائع کیے ہیں۔ایک طبقہ احتساب کے خلاف ہے اور احتساب کی کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے۔یہ طبقہ” احتساب سب کا ہو“ اس آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق ڈی جی نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے تو نیب نے اس پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔نیب کاکام صرف کرپشن کے حوالے سے معلومات دینا نہیں بلکہ ایکشن لینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.