نقل مکانی کرنے والے قبائل کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی آخری مراحل میں ہے ٬اقبال ظفرجھگڑا
اس سال کرم ایجنسی کیلئے 1 ارب 69 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے تعلیم کیلئے 47کروڑ٬ شعبہ صحت کیلئے ساڑھے 8 کروڑ ٬مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 69 کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے٬گورنرخیبرپختونخو کرم ایجنسی میں 42 جزوی طور پر متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے بھی 10 کروڑ 24 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان
پیر 7 نومبر 2016 17:58
(جاری ہے)
خطبہ استقبالیہ میں پیش کئے گئے مطالبات کاحوالہ دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ اس سال کرم ایجنسی کیلئے 1 ارب 69 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے تعلیم کیلئے 47کروڑ٬ شعبہ صحت کیلئے ساڑھے 8 کروڑ جبکہ مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 69 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
انہوںنے 27ملین روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ کرم ایجنسی ہائیڈل پاور سٹیشن کا افتتاح بھی کیاجس سے نہ صرف 150KW بجلی پیداہوگی بلکہ علاقے میں وسیع زرعی رقبہ بھی سیراب کیاجاسکے گا۔ گورنرنے 170 ملین روپے کی لاگت سے گورنرماڈل سکول پاراچنار اور گورنر ماڈل سکول صدہ کابھی افتتاح کیا۔ انہوںنے 63 ملین روپے کی لاگت سے پاراچنار تاکراہ خیلہ روڈ کی تعمیرکابھی افتتاح کیا جبکہ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کی تعمیراور صدہ میں علی زئی ڈگری کالج اور ایریگیشن سکیم کابھی افتتاح کیا۔انہوں نے واپڈا حکام کو صدہ گرڈاسٹیشن کو 66kv سے 132kvتک اپ گریڈکرنے کی ہدایت کی۔ گورنرنے کرم ایجنسی کے سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی کمی کوپورا کرنے کیلئے بھی متعلقہ حکام ہدایات جاری کیں۔انہوںنے کرم ایجنسی میں 42 جزوی طور پر متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے بھی 10 کروڑ 24 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے 13 کروڑ 17 لاکھ روپے بھی دینے کی منظوری دی۔ گورنرنے کہاکہ کرم ایجنسی میں آبنوشی کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی 3 مختلف منصوبوں کے تحت 10 کر وڑ 64 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس میں آبنوشی کی متاثرہ سکیموں کی بحالی بھی شامل ہے۔ دریں اثناء پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی اکرام اللہ خان نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں گورنرکو کرم ایجنسی میں متاثرین کی واپسی٬بحالی و تعمیرنو کے اقدامات اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.