انجینئرامیرمقام کی تبلیغی اجتماع رائیونڈجانیوالی گاڑی کے حادثے کے شہداء کے گھر آمد٬ لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت

پیر 7 نومبر 2016 17:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام تبلیغی اجتماع رائیونڈجانیوالی گاڑی حادثے میںشہداء کے گھرگئے اور لواحقین کیساتھ تعزیت کی۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے حادثے میںشہیدہونیوالوںکی بلنددرجات کیلئے دعاکی اورزخمیوںکی عیادت بھی کی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میںمصری بانڈہ نوشہرہ کے متاثرین کے دکھ دردمیںبرابرکے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف شہداء کے لواحقین اورزخمیوںکیلئے معالی معاونت کابھی اعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مصری بانڈہ آنے سے قبل مجھے وزیراعظم محمدنوازشریف نے خصوصی ہدایت کی کہ لواحقین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جائے۔انہوںنے مغرب کی نمازجامع مسجدمصری بانڈہ میں شہداء اورزخمیوںکے لواحقین کیساتھ اداکیا۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگ اللہ کی راہ میںشہیدہوئے ہیںہمیں۔علاقے کے عمائدین ممبرقومی اسمبلی سراج خان٬سابقMNAحمید الحق اوردیگرنے انجینئرامیرمقام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :