وفاقی حکومت فیس معافی سکیم کے تحت غریب طلبہ کو علم کے حصول کے مواقع فراہم کررہی ہے٬ وائس چانسلر گومل یو نیورسٹی

پیر 7 نومبر 2016 17:15

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیس معافی سکیم کے تحت غریب طلبہ کو علم کے حصول کے مواقع فراہم کررہی ہے طلبہ اپنی توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اور علمی میدان میں ترقی کے زریعے حکومتی امداد کا احسان ملک کی خدمت اور والدین کانام روشن کرنے کی صورت میں ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعظم فیس معافی سکیم کے تحت طلبہ میں چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا٬ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک٬ ڈائریکٹر ایڈ مشن پروفیسر ڈاکٹر محمود شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے٬ وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ اس بات کا احساس پیدا کریں کہ ان کے والدین کتنی مشکل سے انکے تعلیمی اخراجات برداشت کرتے ہیں اور والدین کے اپنی اولاد سے کیا کیا توقعات ہوتی ہیں٬ بطور وائس چانسلر یہاں کا ہر طالب علم مجھے اپنی اولاد کی طرح عزیز ہے اور انہیں ہترین تعلیمی٬ تحقیقی ماحول فراہم کرنا میری زمہ داری ہے٬ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ کی فراہمی اور فیس معافی جیسے اقدامات سے غریب والدین کا بوجھ کم ہو رہا ہے اور غریبوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں٬ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ محنت٬ لگن کو اپنا شعار بنائیں اپنا ٹائم غیر نصابی سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے تعلیم کے حصول میں صرف کریں ۔

متعلقہ عنوان :