واپڈا کے ٹینس کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمن نے ایشیائی ٹینس فیڈریشن ماسٹر سیریز کے لئے کوالیفائی کر لیا

پیر 7 نومبر 2016 17:13

واپڈا کے ٹینس کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمن نے ایشیائی ٹینس فیڈریشن ماسٹر ..
لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) واپڈا کے ٹینس کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمن نے ایشیائی ٹینس فیڈریشن ماسٹر سیریز میںایشیاء کی نمائندگی کرنے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ یہ سیریز 24 سے 26 جنوری کو قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

14 سال اور اِس سے کم عمر کی کیٹیگری کے لئے ایشیاء سے 8کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے اور حذیفہ نے اِس کیٹیگری میں منتخب ہونے والے 8 کھلاڑیوں میں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ یہ بات قابلِ اعزاز ہے کہ وہ پاکستان سے منتخب ہونے والا واحد کھلاڑی ہے ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ 10 سالوں سے ٹینس (مرد اور خواتین) میں قومی چمپیئن ہے ۔

متعلقہ عنوان :