مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طورپر 1کھرب51ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراء

پیر 7 نومبر 2016 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)وزات منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طورپر 1کھرب51ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 19ارب ٬ واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 6ارب 80کروڑ ٬ اے جے کے بلاک کیلئے 5ارب 5کروڑ٬پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے 20ارب ٬ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئی42ارب روپے کے فنڈز سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔