سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امورکا فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کی جنوبی وزیرستان میں سکیموں سے متعلق مکمل معلومات نہ ہونے پر حیرت کا اظہار ٬ختم کی گئی سکیموں کو نان اے ڈی پی منصوبوں میںشامل کر نے کی سفارش کر دی

پیر 7 نومبر 2016 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امورنے فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کی جنوبی وزیرستان میں سکیموں سے متعلق مکمل معلومات نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ختم کی گئی سکیموں کو نان اے ڈی پی منصوبوں میںشامل کر نے کی سفارش کر دی۔ پیر کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سنیٹر صالح شاہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو سیفران حکام نے جنوبی وزیرستان میں ختم کی گئی ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی کنوئنر کمیٹی نے کہنا کہ میری معلومات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کل 109 سکیمیں ختم ہوئی ہوئیں ہیں٬ جس پرفاٹا سیکریریٹ کے حکام نے کہا کہ ہمارے پاس تفصیلات موجود نہیں ہیں جس پر اجلاس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا فاٹا سیکریٹیریٹ حکام کمیٹی اجلاس میں پشاور سے اسلام آباد کی سیر کے لئیآتے ہیں٬ افسوس کی بات ہے متعلقہ اداروں کو اپنے دفاتر میں موجود معلومات بھی معلوم نہیں٬ دوماہ قبل فاٹا حکام کو معلومات سے متعلق کہا گیا تھا لیکن ان کو اج بھی معلوم نہیں اجلاس نے جنوبی وزیرستان کی ختم کی گئی سکیموں کو نان اے ڈی پی منصوبوں میںشامل کر نے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کے مسائل کا حل ہم سب کیذمہ داری ہے۔