Live Updates

وزیر اعظم نے عدالت عظمٰی کے سامنے خود اور اپنے بچوں کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے٬ عمران خان ایک مرتبہ پھر مایوس ہوںگے٬ طلال چوہدری

پیر 7 نومبر 2016 16:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول ہو گا۔ سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے عمران خان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں٬ان سے گزارش ہے کہ جو بھی ثبوت ہیں انہیں عدالت میں پیش کر کے بات کی جائے٬وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا ہے٬ عمران خان ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ان کے بچوں کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی٬ خان صاحب اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے قوم سے کیے وعدے پورے کریں٬ یہ صرف جھوٹے دعوے کر کے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دیتے اور دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری جانب سے ہر بات کرسٹل کلئیر ہے ٬ وزیر اعظم نے عدالت عظمٰی کے سامنے خود اور اپنے بچوں کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے٬ عمران خان ایک مرتبہ پھر مایوس ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کا ہر فیصلہ ٬ کارروائی سر آنکھوںاور پاکستان کی بھلائی میں ہر فیصلہ قبول ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عظمٰی میں ثبوت پیش کر دیئے ہیں ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :