سپینش فٹبال لیگ ٬ بارسلونا نے سیویلا کو2-1گولز سے شکست دی

پیر 7 نومبر 2016 16:25

سپینش فٹبال لیگ ٬ بارسلونا نے سیویلا کو2-1گولز سے شکست دی

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) سپینش فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے سیویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے ۔ سپینش لیگ کے میچ میں بارسلونا کی ٹیم کا مقابلہ سیویلا کیساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

سیویلا نے میسی کی ٹیم بارسلونا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھائی اور 15 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی ۔ بارسلونا کی ٹیم کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہ کر سکی تاہم دوسرے ہاف میں سٹار فٹبالر میسی نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین گول کی مدد سے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا ۔ اس کے بعد 60 ویں منٹ میں لوئس سواریز نے بھی گیند کو جال کا راستہ دکھا کر بارسلونا کو دو ایک سے برتری دلوا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :