ایلیٹ ٹینس ٬ پیٹرا ویٹووا نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

پیر 7 نومبر 2016 16:25

ایلیٹ ٹینس ٬ پیٹرا ویٹووا نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) ایلیٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے یوکرائن کی الینا کو ہرا کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے ۔ ایلیٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ یوکرائن کی الینا سویتلانا کیساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

تجربہ کار پیٹرا کویٹووا نے ایونٹ میں اپنی شاندار فارم کے تسلسل کو جاری رکھا اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے میچ میں سٹریٹ سیٹس کے ساتھ فتح سمیٹی ۔ چیک ریپبلک کی پلیئر نے چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔ اس جیت کے بعد انہوں نے فرانس میں ہونے والے فیڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :