کرسچیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے معاہدہ کرلیا

2008 میں ریال میڈرڈ جوائن کرنے والے سٹار فٹبالر اب 2021تک کلب کی نمائندگی کریں گے

پیر 7 نومبر 2016 16:25

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) کرسچیانو رونالڈو نے مزید ریکارڈ بنانے کا ارادہ کرلیا ٬سٹار فٹبالر نے ریال میڈرڈ سے معاہدہ بھی کرلیا۔فٹبال کی دنیا کے لیجنڈری اسٹارکرسچیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے نیا معاہدہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

2008 میں ریال میڈرڈ جوائن کرنے والے کرسچیانو رونالڈو اب 2021 تک کلب کی نمائندگی کریں گے۔ اب رونالڈو کی تنخواہ میں بھی اضافہ کردیا جائے گا٬ جس کے بعد ان کی تنخواہ دو کروڑ تیس لاکھ ڈالرز ہوجائے گی۔یاد رہے کہ اکتیس سالہ کرسچیانو رونالڈو نے 2008 میں مانچسٹر یونائٹڈ چھوڑ کر ریال میڈرڈ کو جوائن کیا تھا٬ جس کے بعد رونالڈو 360 میچز میں ریکارڈ 371 گولز کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :