سٹار فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کیلئے 592ویں میچ میں 500 گولز مکمل کر لئے

پیر 7 نومبر 2016 16:25

سٹار فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کیلئے 592ویں میچ میں 500 گولز مکمل ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) ارجنٹینا اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار لیونل میسی نے اپنی ٹیم کو سیویلا کے خلاف فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ بارسلونا کیلئے 500 گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔29سالہ فٹبالر کے گول کی بدولت بارسلونا نے اتوار کو سیویلا کو 2-1 شکست دی۔کیٹیلن کلب کیلئے 592ویں میچ میں میسی نے 500واں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور وہ سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

1912 سے 1927 کے درمیان بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے پالو الکانٹارا اس فہرست میں 105 گول پیچھے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ اپریل میں ویلنشیا کے خلاف میچ میں گول اسکور کر کے میسی نے انٹرنیشنل میچوں سمیت کیریئر میں مجموعی طور پر 500 گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔میسی نے بارسلونا کی سینئر ٹیم کیلئے پہلا گول 17 سال کی عمر میں مئی 2005 میں البا کیٹے کے خلاف کیا تھا۔میسی اب تک لالیگا میں بارسلونا کیلئے 320 گول اسکر کرنے کے ساتھ ساتھ چیمپیئنز لیگ میں بھی 90 گول اسکور کر چکے ہیں جبکہبقیہ گول انہوں نے اسپینش کپ٬ یوئیفا کپ اور فیفا کلب ورلڈ کپ میں اسکور کیے۔