تاجکستان سے بھی ٹاپی معاہدے کے تحت گیس کے حصول کو تیز کیا جائے‘ ایران پاکستان کو گیس فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ٬د ونوں ذرائع سے گیس حاصل کرکے انڈسٹری کو مسلسل 24گھنٹے گیس فراہم کی جاسکتی ہے‘ صنعت کا پہیہ رواں رکھ کر صنعتی پیداوار میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے‘ ملکی ایکسپورٹ بھی بڑھائی جاسکتی ہے٬ پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن

پیر 7 نومبر 2016 16:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین شیخ محمد نعیم معراج نے کہا ہے کہ تاجکستان سے بھی ٹاپی(TAPI)معاہدے کے تحت گیس کے حصول کو تیز کیا جائے اور ایران بھی پاکستان کو گیس فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اس طرح ان دونوں ذرائع سے گیس حاصل کرکے انڈسٹری کو مسلسل 24گھنٹے گیس فراہم کی جاسکتی ہے اور صنعت کا پہیہ رواں رکھ کر صنعتی پیداوار میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور ملکی ایکسپورٹ بھی بڑھائی جاسکتی ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گرفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ سسٹم میں 180ملین کیوبک فٹ گیس اور 400بیرل روزانہ آر ایل ان جی گیس بھی شامل کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 36%اضافہ کی تجویز مسترد کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا ملک میں گیس کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اور ان اونچی قیمتوں کی وجہ سے نہ صرف اندرون ملک مہنگائی بڑھی ہے بلکہ پیدواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہماری مصنوعات دیگر ممالک سے مہنگی ہونے کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں مسابقت نہیں کررہی ہیں جس کے نتیجہ پاکستانی برآمدات ہر ماہ6%کی رفتار سے کم ہورہی ہیں انہو ں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتی پیداوارمیں بھی کمی ہورہی ہے کیونکہ صنعت کو66%گیس سپلائی کی جارہی ہے اور صنعتکارتین کی بجائے دو شفٹوں میں محدود کام کررہے ہیں جبکہ حکومت نے تیس ملین گیس کی دریافت اور سسٹم میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے انڈسٹریل لوڈشیڈنگ ختم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :