کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کی202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

پیر 7 نومبر 2016 16:19

کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کی202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کی202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ پیر کو کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کی202فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ا من کے دشمن بلآخر راہ راست پر آگئے ٬کالعدم تنظیم کے 202کمانڈر پہاڑیوں سے اتر آئے اور ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

فراری کمانڈر ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے وزیرا علیٰ بلوچستان نواز ثناء اللہ زہری کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں انہیں حکومت کی طر ف سے 1٬1لاکھ روپے بھی دیے گئے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ٬ وزیرداخلہ اور آئی جی ایف سی بھی شریک ہوئے

متعلقہ عنوان :