کراچی٬ گرفتاریوں کیخلاف ریلی نکالنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

پیر 7 نومبر 2016 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)کراچی میں گرفتاریوں کے خلاف ریلی نکالنے والے افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کے علاوہ دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں شہریوں کو تکلیف پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ میں حکومت مخالف نعرے بازی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقدمہ ہونے کے باوجود ایس پی جمشید ٹان اس سے لاعلم رہے۔