آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 15:03

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ دہشتگرد ملک میں فورسز اور عام شہریوں پر حملوں سمیت قتل اور بڑی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

پشاور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے جہاز کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کو بھی سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزا پانے والے دہشتگردوں میں ساجد ، جاوید خان ، عمر رسید ، رحمت ، بخت ولی
فضل حق ، فضل الرحمان ، نذیر احمد اور زاہد خان شامل ہیں۔ ملزمان کے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالتوں نے دہشتگردوں کو موت کی سزائیں سنائیں جس کی توثیق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی کر دی ہے۔