برطانوی شاہی جوڑا بھی اسلامی ثقافت کا پیروکار نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 14:41

برطانوی شاہی جوڑا بھی اسلامی ثقافت کا پیروکار نکلا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء):برطانوی شاہی جوڑا بھی اسلامی ثقافت کا پیروکار نکلا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاتوار کو برطانوی شہزادہ چارلس اپنی بیوی کمیلا کے ہمراہ اپنے تین روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچے ۔ جہاں انہوں نے ابوظہبی کی سب سے بڑی مسجد شیخ زید کا دورہ کیا۔ مسجد کے دورے کے دوران اسلامی اقدار اورمسجد کے تقدس کو سامنے رکھتے ہوئے کمیلا نے نیلے رنگ کا سکارف اپنے سر پرلیا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

اماراتی نمائندوں کے ہمرا ہ یہ برطانوی شاہی جوڑا عظیم الشان مسجد کے انتہائی خوبصورت فرش پر سے گزارتے ہوئے مسجد کے اندرونی حصے میں داخل ہوا۔ جہاں انہوں نے مسجدکی اندرونی دیوار پر اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کو عربی زبان میں پڑھااور مختلف عقائد کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ۔بعدازاں یہ شاہی جوڑا ہمسایہ ملک عمان میں پہنچا جہاں سے وہ اپنے سہہ روزہ تفریحی سفر کا آغاز کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا بحرین جانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔