کراچی٬ دھند کے باعث جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر

پیر 7 نومبر 2016 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) کراچی میں پیر کی صبح دھند کے باعث جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر٬ حد نگاہ 150 میٹر تک رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں علی الاصبح دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں نے محتاط ڈرائیونگ کر کے فوگ لائٹس کا استعمال کیا۔ ائیر پورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق دھند کے باعث کراچی سے پنجگور٬ تربت٬ لاہور٬ سکھر اور اسلام آباد جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور انہیں مطلع صاف ہونے کے بعد روانہ کیا گیا جبکہ کراچی آنے والی لوکل اور بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر سے پہنچیں۔

متعلقہ عنوان :