چارسعودی شہریوں کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے جُرم میں 52سال قید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 14:14

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) :سعودی عرب کے شہر ریاض میں چارسعودی شہریوں کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتیکے جُرم میں حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 52سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ سعودی عدالت نے یہ سزاغیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہونے ،شراب پینے اور خاتون کے شوہر اور بیٹی کی موجودگی میں جنسی تشدد کانشانہ بنانے کے جُرم میں سنائی ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی بیورواور عدالتی وکیل نے الزامات میں ملوث 2سعودی طالب علموں کو جوکہ مجرمانہ گروہ کو تشکیل دے رہے تھے ،اُن کومزید کارروائی کے لیے کریمینل کورٹ بھیج دیا ہے تاہم اس گروپ کے سربراہ کو 17سال جیل اور 2500 کوڑے کی سزا سنائی گئی ۔ جبکہ باقی دو افراد کو 15سال قید اور 15سو کوڑے کی سزا اور چوتھے شخص کو 5سال جیل جبکہ 15سوکوڑے کھانے کی سزا ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :