لاہور ہائی کورٹ کا تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 7 نومبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پنجاب بار کونسل کو ایسے وکلا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے ممبر رانا انتظار حسین عدالت پیش ہوئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رولز کے برعکس کئی وکلا نے 3سے زائد ایڈوائزریا ں رکھی ہوئی ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت 3سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے 3سے زائد ایڈوائزیوں پروکلا کیخلاف کارروائی کی رپورٹ16دسمبر کو دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :