سپر یم کورٹ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کوئی کمیشن نہ بنائے‘ اعتزاز احسن

اپوزیشن کے بل کے مطابق ہی پانامہ لیکس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا جائے‘پیپلزپارٹی کے سینیٹرکی گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کوئی کمیشن نہ بنائے ‘اپوزیشن کے بل کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈ یا سے گفتگو میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے پانامہ انکوائری بل پر متفق ہے اور سپر یم کورٹ کو چاہیے کہ وہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کوئی کمیشن نہ بنائے بلکہ اپوزیشن کی متفقہ پانامہ انکوائری بل کے مطابق ہی تحقیقات کیلئے فیصلہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :