گوجرانوالہ شہر میں کوڑے کے ڈھیر سی7 سالہ بچی کی لاش بر آمد

پیر 7 نومبر 2016 14:12

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) گوجرانوالہ شہر میں کوڑے کے ڈھیر سی7 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چمن شاہ روڈ کے رہائشی خالد کی 7سالہ بیٹی ایمن فاطمہ شام سات بجے سے لاپتہ تھی ٬ْگھر والوں کی تلاش کے باوجود بچی کا پتہ نہ چل سکا تاہم رات12 بجے چمن شاہ روڈ پر کوڑے کے ڈھیر سے بچی کی لاش ملی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے