Live Updates

سپریم کورٹ ٬ْ حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان اور جہانگیر ترین سے پندرہ نومبر تک جواب طلب

نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ٬ْ دوسری پارٹی کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ٬ْ چیف جسٹس کے ریمارکس

پیر 7 نومبر 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے 15نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے گوشواروں میں یہ کمپنیاں چھپائیںجبکہ پی ٹی آئی سربراہ نے 6 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کی خریداری کو ظاہرنہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ یہ فیصلہ دوسرے فریق کو سن کر کریں گے ٬ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ عمران خان ٬ جہانگیر ترین پر جرح کرنا چاہتا ہوں ٬ عمران خان اپنے پیٹ سے بھی کپڑا اٹھا کر دکھائیں ٬ عمران خان کی آف شور کمپنی ہے٬ تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں٬ وکیل نے کہا کہ سب کا برابر احتساب ہونا چاہیے٬ پندرہ نومبر کو میری درخواست لارجر بینچ کے سامنے سنی جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوسری پارٹی کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ٬ْ عدالت نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات