سی پیک منصوبہ ٬ْ صوبائی کو نظر انداز کر نے پر سپیکر کے پی کے نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پیک ایک قومی منصوبہ ہے ٬ْوفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حق نہیں دے رہی ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 14:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبائی حکومت کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو اس کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔صوبائی وزیر شاہ فرمان کے ہمراہ اسپیکر خیبر پختونخوااسمبلی نے سی پیک سے صوبے کے حق کے لئے رٹ دائر کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے کہاکہ پیک ایک قومی منصوبہ ہے٬تاہم وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حق نہیں دے رہی ۔اسد قیصر نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی نیکئی قراردادیں بھی منظور کی ہیں لیکن وفاق نے ہمارے تحفظات دور نہیں کئے٬ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ہم نے معاملہ عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم غیر ملکی دوروں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ہر وقت ساتھ لے کر جاتے ہیں ٬خیبر پختونخوا سمیت کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کو ساتھ نہیں لے گئے٬ جو امتیازی سلوک کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :