Live Updates

عمران خان آخری حمد تک جا کر واپس آگئے ٬ْسیاسی مستقبل کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے ٬ْ پرویز مشرف

اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آیا تو عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے ٬ْانٹرویو میرے دور حکومت میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا ٬ْ اگلے آٹھ سال کیا ہوا اس میں میرا کوئی کر دار نہیں ٬ْ سابق صدر

پیر 7 نومبر 2016 14:12

عمران خان آخری حمد تک جا کر واپس آگئے ٬ْسیاسی مستقبل کا دار و مدار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ عمران خان نے پاناما لیکس پر آخری حد تک جا کر واپسی کی ٬ْپی ٹی آئی چیف کے سیاسی مستقبل کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امیدیں وابستہ ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں سے اٹھ کر دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچی اور انہوں نے آنسو گیس کی شیلنگ اور دیگر سختیوں کو بھی برداشت کیا تاہم عمران خان نے اچانک دھرنے کا فیصلہ واپس لے کر اپنے کارکنان کو شدید مایوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مستقبل کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے اگر اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آیا تو عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے کیوں کہ اب کسی دھرنے کی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر مختلف باتیں کر رہے ہیں اور ایسی باتیں ہو رہی ہیں جن کا میڈیا پر ذکر بھی نہیں کیا جاسکتا٬ عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ جن ترقیاتی کاموں کا حکومت دعویٰ کر رہی ہے وہ تو میرے دور حکومت میں شروع ہوئے ٬ْغازی بروتھا ڈیم٬ چشمہ ٹو اور تھی٬ منگلا ڈیم کی ریزنگ میں نے کی۔متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ میرے دور حکومت میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور میں نے ایم کیو ایم سے 8 سال شریفانہ حکومت کرائی اور اس کے اگلے 8 سال کیا ہوا اس میں میرا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میرے لئے موزوں نہیں میرا کردار نیشنل لیول کا ہے جب کہ متحدہ سے میری کوئی ہمدردی نہیں٬ مہاجروں کو بھی کہتا ہوں کہ سب پاکستانی ہیں اس لئے اپنے آپ کو مہاجر کہنا چھوڑ دیں۔سابق صدر نے کہا کہ مجھ پر سیاسی کیسز بنائے گئے اور مجھے ذلیل کرنے کیلئے عدالت میں بلایا جاتا ہے٬ حکومت ان سیاسی کیسز کو بند کردے تو کل ہی پاکستان آجاتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات