تحریک انصاف سڑکوں پر عدالت لگانے کی بہت شوقین ہے٬پی ٹی آئی ایک وقت میں ایک ہی عدالت لگائے ٬ْطارق فضل چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد ہوںگے ٬ْ وزیر اعظم محمد نواز شریف کامیاب ہوں گے ٬ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سڑکوں پر عدالت لگانے کی بہت شوقین ہے٬پی ٹی آئی ایک وقت میں ایک ہی عدالت لگائے ٬ْ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد ہوںگے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کامیاب ہوں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ انصاف سڑکوں پر عدالت لگانے کی شوقین ہے ٬ْمعاملے کو اصل عدالت میں چلنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ حسن نواز شریف٬حسین نواز شریف اور مریم نواز شریف کی جانب سے عدالت عظمی میں جوابات جمع کرا دئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی الزام پر ایک وقت میں ایک ہی عدالت میں کیس کیا جاتا ہے جبکہ عمران خان پاناما کیس کے حوالے سے عدالت عظمٰی میں بھی ہیں اور احتجاج اور دھرنوں کی صورت میں عوام اور میڈیا میں عدالت لگائے ہوئے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں کھڑے ہیں ہمارے پاس شواہد موجود ہیں جنہیں عدالت عظمی میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد ہوںگے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کامیاب ہوں گے۔