عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والوں کی خواہش مائنس نواز شریف کبھی پوری نہیں ہوگی ٬ْ طلال چوہدری

نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزادی گئی٬ اب سی پیک کی سزا دی جارہی ہے ٬ْ عدالتی جنگ میں بھی مخالفین کو شکست دینگے ٬ْ گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والوں کی خواہش مائنس نواز شریف کبھی پوری نہیں ہوگی ٬ْ پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزادی گئی٬ اب سی پیک کی سزا دی جارہی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کر نے کی سزا دی گئی اور اب نواز شریف کو سی پیک منصوبے کی سزا دی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ پہلے نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا تاہم ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے۔

(جاری ہے)

پھر پاکستان میں فساد اور انتشار پھیلا کر نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی٬ اب وہ تمام ہارے ہوئے لوگ عدالت میں مائنس ون کی کوششیں کررہے ہیں۔ تحریک انصاف سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی شوقین ہے٬ عمران خان کو مان لینا چاہیے کہ اب فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوگے۔ تحریک انصاف کو عوامی عدالت میں شکست دی ہے اور اب عدالتی جنگ میں بھی ہرائیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہاقتصادی راہداری اور اس کے بنانے والے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ احتساب نہیں انتقام چاہتے ہیں۔ مخالفین کی نا صرف آف شور کمپنیاں ہیں بلکہ بیوی اور بچے بھی آف شور ہیں۔