جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کگیسو ربادا کی آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں

پیر 7 نومبر 2016 13:42

جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کگیسو ربادا کی آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا٬ انہوں نے شان مارش٬ سٹیون سمتھ٬ ایڈم ووجز٬ مچل مارش اور مچل سٹارک کو آئوٹ کیا٬ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔