قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال ڈکیتی ٬ چوری مقدمات کے گرفتار چیف سیکورٹی افسر اور تھانیدار جیل بھیج دیے گئے

گرفتار پولیس سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلو ں کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

پیر 7 نومبر 2016 13:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے مقدمات میں گرفتار چیف سیکورٹی افسر محمد عارف اور پولیس کے اے ایس آئی محمد اسحاق کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا جبکہ گرفتار دیگر تین ملزموں پولیس سب انسپکٹر سلطان محموداور دو پولیس کانسٹیبلوں حیدر علی اورراشد اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو دن کی توسیع کے بعد پولیس نور شاہ کے تفتیش کے لیے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نورشاہ نے قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال چینی کمپنی کے منیجر کی رپورٹ پر ڈکیتی اور چوری کے چار مقدمات دس ملزموں کے خلاف درج کرکے پولیس کی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور بابر سہیل ٬ کانسٹیبل بلال٬ چوکیدار عبدالحمید اور ذوالفقار احمد کباڑیے کو گرفتار کر لیا تھا دوران تفتیش پولیس کے ایس پی یو یونٹ کے افسروں اور اہلکاروں کو ملوث قرار دیا گیا تھا اور 36لاکھ 87ہزار روپے مالیت کی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا جن میں سے پولیس نے 27لاکھ روپے کا مسروقہ مال برآمد کر لیا تھا اور چار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اب دیگر دو اور ملزموںکو جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :