مینی پیکا نے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پیر 7 نومبر 2016 13:40

مینی پیکا نے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء)فلپائنی باکسر مینی پیکا نے جیسی ورگاس کو شکست دیکر ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

مینی پیکا باکسنگ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لاس ویگاس میں امریکا کے جیسی ورگاس کے خلاف رنگ میں اترے۔ 37 سالہ فلپائنی باکسر نیاپنے سے دس سال چھوٹے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ مینی پیکا پوری فائٹ میں حاوی رہے۔ جیسی ورگاس کو دوسرے رانڈ میں رنگ کی خاک بھی چاٹنا پڑی۔ بارہ راونڈ کے مقابلے کے بعد تینوں ججز نے مینی پیکا کو متفقہ طور پر فاتح قرار دے دیا۔