سابق جرمن سٹار سٹیفی گراف نے نوعمر کھلاڑیوں کو ٹینس کے بنیادی راز بتا دیئے

پیر 7 نومبر 2016 13:40

سابق جرمن سٹار سٹیفی گراف نے نوعمر کھلاڑیوں کو ٹینس کے بنیادی راز بتا ..

زہوہائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی کے دوران جرمنی کی سابق نمبرون کھلاڑی سٹیفی گراف نوعمر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹینس کورٹ میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

منتظمین نے ٹورنامنٹ کے دوران چیریٹی کلینک کا اہتمام کیا تھا جس میں سکولوں کے تیس سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایونٹ ایمبیسڈر سٹیفی گراف نے بچوں کو کھیل کے بنیادی رموز سے آگاہ کیا جبکہ سپر فین مہم کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کے بال پیکرز میں سے ایک بچے کو منتخب بھی کیا ۔ ٹینس کیمپ کے دوران سٹیفی نے ناصرف کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں بلکہ مداحوں کو آٹو گراف بھی دیئے ۔

متعلقہ عنوان :