آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے

پیر 7 نومبر 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)آئی سی اے ایس چمپئن شپ میں کھیلوں کے مقابلے آئی سی اے ایس ٬ اسلام آباد میں شروع ہو گئے ٬٬ ایونٹ کے چیف آرگنائزر آصف حماد نے بتایا کہ ایونٹ میں 26 سکولوں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں٬ جن میں فٹ بال٬ باسکٹ بال٬بیڈمنٹن٬ ٹیبل ٹینس اور سنوکر کے مقابلے شامل ہیں ٬ فٹ بال کی بوائز مقابلوں میں انڈر14- ٬ انڈر16- اور انڈر19-٬ گرلز انڈر 19- ٬ باسکٹ بال میں بوائز اور گرلز انڈر 19- ٬ ٹیبل ٹینس میں بوائز اور گرلز انڈر 19- ٬ بیڈمنٹن میںبوائز اور گرلز انڈر 19- اور سنوکر میںبوائز اور گرلز انڈر 19- کے مقابلے ہونگے٬ ٹورنامنٹس 19 نومبر تک جاری رہیں گے اور اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی٬۔