فالکن کلب اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرے گی٬ عرفان نیازی

پیر 7 نومبر 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)فالکن فٹ بال کلب کے صدر اور سابق منیجرقومی فٹ بال ٹیم محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ فالکن کلب اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرے گی یہ لیک 12 نومبر سے شروع ہوگی٬ انہوں نے کہا کہ لیگ میں لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور فالکن کلب کو گروپ بی میں اکبر کلب٬ راوی کلب٬ فیڈرل کلب اور پونا کلب کے ساتھ رکھا گیا ہے٬ گروپ اے میںمہران کلب٬غوری کلب٬ پاک سپورٹنگ کلب٬ ایورگرین کلب٬ ینگسسٹر کلب٬ گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب٬ الفیصل کلب٬ گنگال کلب٬ روور کلب٬ اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب٬ سی ڈی اے کلب٬ قائداعظم کلب٬ رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں٬ انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو٬ دو ٹیموں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی اور کوارٹر فائنل مرحلہ 17 دسمبر سے شروع ہوگا٬ انہوں نے کہا کہ فالکن کلب ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا٬