ر یوراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہوگی

یوراج کی فیملی کا تعلق پنجاب اور ہیزل کی والدہ میراٹھی ہندو ہیں ٬ْشادی بھی دو الگ الگ طریقوں سے ہوگی

پیر 7 نومبر 2016 13:37

ر یوراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی رواں ماہ کے آخر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہوگی٬ انھوں نے اس سال اپریل میں بالی میں منگنی کی تھی۔

(جاری ہے)

شادی کیلئے خصوصی کارڈ تیار کیے گئے ہیں ٬ْ مہمانوں کو مدعو کرنے کا بھی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ٬ْ دونوں کی شادی کو ’ یوراج ہیزل پریمیر لیگ‘ قرار دیا جارہا ہے چونکہ یوراج کی فیملی کا تعلق پنجاب اور ہیزل کی والدہ میراٹھی ہندو ہیں اس لیے شادی بھی دو الگ الگ طریقوں سے ہوگی۔30 نومبر کو چندی گڑھ کے گردوارے میں شادی کی تقریب منعقد ہوگی جب کہ دو دسمبر کو ہندو مذہب کے تحت دونوں شادی کریں گے٬ سنگیت اور رسپشن دہلی میں بالترتیب 5 اور7 دسمبر کو ہوگا

متعلقہ عنوان :