کرسٹیانو رونالڈو کے ریال میڈرڈ سے معاہدے میں 2021ء تک توسیع

پیر 7 نومبر 2016 13:37

کرسٹیانو رونالڈو کے ریال میڈرڈ سے معاہدے میں 2021ء تک توسیع

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو٬ اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کو 2021 تک توسیع دینگے۔ریال میڈرڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پرتگالی اسٹار اس تقریب میں اپنے معاہدے کو30 جون 2021 تک توسیع دیں گے جہاں کلب کے صدر فلورینٹینو پیرز اور خود رونالڈو بھی موجود ہوں گے۔

ریال میڈرڈ پر فیفا نے ایک سال کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرانسفرپر پابندی عائد کی تھی جبکہ 31 سالہ رونالڈو٬ گیراتھ بیل٬ لوکا موڈرک اور ٹونی کروز سمیت معاہدے کو توسیع دینے والے کلب کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیل کا 6 سالہ نیا معاہدہ 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا ہوگا جس میں ٹیکس بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رونالڈو کا معاہدہ 2018 میں ختم ہونے والا تھا تاہم وہ ممکنہ طور پر ایک دفعہ پھر مہنگے ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔

امریکی میگزین فوربس کیمطابق رونالڈو پہلے ہی سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں اور سال 2016 میں تنخواہ اور دیگر مد میں 88 لاکھ ڈالر کما چکے ہیں۔رونالڈو 2009 میں جب انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے تو اس وقت ان کا معاہدہ تاریخ کا مہنگا ترین معاہدہ تھا۔ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے رونالڈو کو اپنے کیریئر کا خاتمہ ریال میڈرڈ سے ہی کرنے کا مشورہ دیا جیسے انھوں 2006 میں اپنے کیرئر کو اسی کلب سے خیر باد کہا تھا۔

زیڈان نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جو کارنامے انجام دئیے ہیں اور جو انجام دے رہے ہیں اس حوالے سے وہ منفرد ہیں اس لیے یہ خواب ہے کہ وہ اپنا کیریئر یہی سے ختم کریں ٬ْ2013 اور 2014 میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی حاصل کرنے والے رونالڈو نے کلب میں آنے کے بعد 8 ٹرافیاں جیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :